شکارپور: ڈاکوؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

صوبہ سندھ کے شہر شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ تیغو رافع پٹھان  سمیت 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو سکھر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

شکارپور پولیس کے مطابق حملہ آج صبح 5 بجے کیا گیا، جس کے بعد حملہ آور ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی تنویر احمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved