وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہو چکی ہے، لیکن مجال ہے کہ میڈیا پر یہ خبر آ جائے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں تینتالیس روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے، دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔
چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں ترتالیس روپے تک کمی آگئ ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائ خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 14, 2021