عمران خان آج قوم سے براہ راست گفتگو کرینگے، نوجوانوں کومتحرک کرنے کا فیصلہ

20  اپریل‬‮  2022

چیئرمین پی ٹی آئی و  سابق وزیراعظم عمران خان آج رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلیے یکجا اور متحرک ہے،21 اپریل کو مینارِ پاکستان پر پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کرینگے، انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان آج رات 10 بجے  ٹوئٹر اسپیس سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے عمران خان نے فوکل پرسن برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں مذکورہ مہم متعارف کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔عثمان ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے “خودار جوان خودار خودار پاکستان” مہم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا، عمران خان نوجوانوں کو پارٹی کی فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔عوامی رابطہ مہم صرف جلسوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر کھل کر بات کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved