عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، ن لیگ نے پہلے خود استعفے کیخلاف آواز اٹھائی، گورنر پنجاب

20  اپریل‬‮  2022

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے مراسلے کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ااستعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کی شب شق 8 کی خلاف ورزی ہے، اسی وجہ سے استعفیٰ غیر آئینی ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔جاری کیے گئے ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہ بات کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ لینے کے لیے عدالت کو گمراہ کیا۔گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved