نو منتخب وزیر اعظم کی آج ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات متوقع

20  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز  شریف آج ایوان صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پر بات کریں گے۔ملاقات میں مملکت کے امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر بھی گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی تلخی کم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved