خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا پکانے کیلئے تین ٹائم گیس فراہم کرنے کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کے نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے 8، پھر ساڑھے گیارہ سے دن 2، اس کے بعد شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔
گیس فراہمی کے شیڈول کا اطلاق دسمبر 2021ء سے فروری 2022ء تک ہو گا، نئے گیس شیڈول پر عملدرآمد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔