چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر بحران پر نوٹس لیکر پھر کہتے ہیں کہ میں کیا کروں، اور اس کے بعد ایک نیا بحران پیدا کر دیتے ہیں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے، عوام کی آمدن میں دن بدن کمی جبکہ مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں یا پھر گھر جائیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کام کرنے کے کرنا پڑے گا۔