حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات میں تعاون کی اپیل کر دی

14  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں، یہ سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں تاکہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف ہے اورکوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کے خلاف ہے، لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس جون میں  وزیراعظم عمران خان نےبھی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ انتخابی اصلاحات میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے، تاکہ نصف صدی سے زائد انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کی روایت ختم کی جا سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جو بھی تجاویز ہیں وہ الیکشن کمیشن کو دے دیں، ہم بھی الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز دے دیں گے، لیکن براہ راست حکومت سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved