ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے فیصلے کا امکان

20  اپریل‬‮  2022

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے فیصلے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہو گا، جس میں مختلف ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فیٹف کے اس اجلاس میں ایکشن پلان پر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے  منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو اپریل 2022ء تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved