وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا پائیدار حل جلد عام انتخابات ہی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا کہ عام انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں ، ملک کو درست سمت پٹڑی پر ڈال کر الیکشن کی طرف ہی جائیں گے۔
واضح رہے کہ مفتاح اسمعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن جانے سے قبل لندن پہنچے ہیں،جہاں انہوں نے نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
میڈیا کیساتھ گفتگو میں مفتاح اسمعیل نے بتایا کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے، لیکن اگر سبسڈی ختم نہ کی تو پھر قرض لینا پڑےگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں کیونکہ نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پٹری پر ڈال کر انتخابات کی طرف ہی جائیں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہیں، تاکہ عوامی مینڈیٹ حاصل کیا جا سکے۔ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ملکی مسائل کا حل عام انتخابات کو قرار دیتے ہوئے جلد الیکشن کا مطالبہ کر چکے ہیں۔