حکومت دوبارہ ملنے پر سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا ہوگا ،حماد اظہر کا بڑا دعویٰ

21  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے مخالفین کے سیا سی انتقام کے رد عمل میں اہم بیان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لاہور جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پر چوروں کی حکومت مسلط ہے جو کہ ہم پر امریکہ کی جانب سے مسلط کر دی ہے ۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کے جلسےمیں کسی کولانے کے لیےکوئی گاڑی نہیں دی نہ ہی بر یانی کھلائی گئی جبکہ یہ کرائے کا کراؤڈ بھی نہیں ہے۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان چوروں کو واپس جیلوں میں بھیجیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن خزانہ خالی چھوڑ کرگئی تھی، تنکا تنکا جمع کرکے حکومت ملک کومعاشی بحالی کی جانب لےکرگئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں دوسرے سال ساڑھے چار فیصد معاشی ترقی رہی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی تیسرے اور چوتھے سال میں بھی یہ نہ لاسکیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدنام ترین لوگوں کو ایک سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ خارجہ پالیسی کو مفلوج اور معیشت کو تباہ کردیا جائے۔
حماد اظہر نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک لوگ تحریک انصاف کے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل اور خودار پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں۔
انہون نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت بڑی تحریک کا آغاز ہوگیا ، جب قوم اتنی بڑی تعداد میں اپنی خود داری کے لیے نکلتی ہے تو کوئی ایک تحریک نہیں جو ناکام ہو۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کو سازش کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا، ان چوروں کو واپس جیلوں میں بھیجیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved