تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ، ایم کیو ایم کا امریکی سازش کے متعلق بڑا بیان

21  اپریل‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ امریکی سازش کے متعلق بڑا بیان جاری کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماء اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں کسی امریکی سفیر نے نہیں کہا کہ ہم عمران خان کیخلاف سازش کریں اور ان کے خلاف ووٹ دیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اسمبلی توڑ کر امریکی سازش کو کامیاب بنایا۔ مزید کہا کہ امریکہ نے اگر پاکستان کے خلاف سازش کرنی ہوتی تو وہ عالمی طاقتوں کے ذریعے آئی ایم ایف کے ذریعے ہمیں قرضے دینا بند کروا دیتا۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی نشستوں  کے نتائج تبدیل کرانے ، ڈرانے دھمکانے کے باجود تحریک انصاف کو صرف 155 نشستیں ملی تھیں، اس صور تحال میں عمران خان کو  لانے والے مالکان نے ہماری مدد سے ان کو وزارت عظمیٰ دلوائی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد امریکی سازش کا شاخسانہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved