عمران خان نے امریکہ کے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے شرائط پیش کر دیں

21  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دھمکی آمیز مراسلے  کی تحقیقات کیلئے شرائط پیش کر دی ہیں۔

لاہور جلسے سے خظاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا  کہ سنا ہے میر جعفر نے امریکی سازش پر کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے، ہم  امریکہ کے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے شہباز شریف  کے کمیشن کو نہیں مانتے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی کمیشن قبول ہے، جو سپریم کورٹ قائم کرے، اور اس کی کھلی سماعت کی جائے، تاکہ عوام کو پتا چلے کہ کتنی بڑی سازش ہو ئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے پارلیمنٹ کی بالادستی کو جاتے دیکھا جو آئین میں درج ہے، سب سے تکلیف دہ  بات یہ ہے کہ 30 سال سے کرپٹ ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی مراسلے   کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی میں اس پر ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس  خط پر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ میں مسلح افواج کے سربراہان، خط لکھنے والے سفیر اور اراکین پارلیمنٹ موجود ہوں، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر خط کے معاملے میں ذرہ برابر بھی سچائی ثابت ہوئی تو میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ  دے کر گھر چلا جاؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved