وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دن اڑھائی بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سلامتی کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔