یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

21  اپریل‬‮  2022

یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین جنگ سے  عالمی معیشت کی بنیادیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔ کسی ملک کی معیشت میں ٹھہراؤ نہیں آرہا۔ چیزوں کی قلت کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

عالمی سطح پر خوراک کا بحران  بھی سنگین ہونے لگا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کروڑوں  لوگوں کو غربت میں دھکیل  رہی  ہے۔ دنیا میں بہت بڑی انسانی تباہی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

صدرعالمی  بینک  ڈیوڈ مالپاس کا کہنا ہے کہ رواں  برس  خوراک کی قیمتوں میں 37 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔ کھاد  اور خوراک کی  سپلائی  بڑھانا  ہو گی ۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام  تیل کی قیمتوں  میں  کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 107ڈالر، 80سینٹ ہوگئی جبکہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے مستقبل کے سودے 102ڈالر، 80سینٹ میں طے ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس  سونا ایک ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ایک ہزار، 960 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ چاندی 91سینٹ سستی ہونے کے بعد فی اونس 25ڈالر اور 30سینٹ کی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت میں بھی ریکارڈ 22ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد فی ٹن پام آئل ایک ہزار، 579 ڈالر کا ہو گیا ایک ہفتہ کے دوران پام آئل فی ٹن 100ڈالر سستا ہوا ہے۔

امریکی اسٹاک ایکسچینجز میں  ملا  جلا  رجحان  رہا۔ نیٹ فلیکس کے شیئرز 35فیصد تک گرنے سے نیٹ فلیکس کو 50ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس  166پوائنٹ گر گیا تاہم ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 249 پوائنٹ کی تیزی دیکھی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved