اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، غزہ پٹی کے علاقے پر ایک اور فضائی حملہ کیا

21  اپریل‬‮  2022

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے, اسرائیل نے غزہ پٹی کے علاقے پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھنے لگا۔ لگاتا تیسرے روز بھی دونوں طرف سے ایک دوسرے پر حملے ک گئے۔ غزہ کی پٹی کا رہائشی علاقہ سحری کے وقت زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فضائیہ نے  ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے ٹھکانے بھی موجود ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جواب میں حماس کی طرف سے بھی اسرائیلی علاقوں میں جوابی طور پر راکٹ برسائے گئے۔

اس سے پہلے سینکڑوں یہودی مظاہرین  نے بیت المقدس کی جانب مارچ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ مارچ کے چند گھنٹے بعد حماس کی طرف سے ایک راکٹ داغا گیا جو ایک گھر پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved