مشرقی یوکرین پر قبضہ کی جنگ، روس نے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

21  اپریل‬‮  2022

مشرقی یوکرین پر قبضہ کی جنگ کے لیے روس نے جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔ روسی فوج کی ڈونباس اور لوہانسک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

تفصیلات  کے مطابق مشرقی یوکرین پر کنٹرول کی جنگ جاری ہے، خوفناک تصادم کا فیز ٹو شروع ہوگیا۔ روسی فوج تیزی کے ساتھ مشرقی یوکرین میں ڈونباس کے علاقوں سے کراماٹورسک کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔ مشرقی یوکرین میں روسی فضائی حملے جاری ہیں ،غیرملکی میڈیا کے مطابق روس یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ہے۔

یوکرین نے روس سے ماریوپول کے ازوستال پلانٹ سے شہریوں ، زخمی فوجیوں کے فوری طور پر نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔یوکرینی نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روس انسانی ہمدردی کی بنیادپر ماریوپول کے ازوستال پلانٹ سے شہریوں، زخمی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کی اجازت دے۔

ماریوپول کےازوستال پلانٹ پر تقریباً ایک ہزار شہری، 500 زخمی فوجی موجود ہیں جبکہ روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضے کا دعوی کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ماریوپول کے اسٹیل پلانٹ پر اب بھی 2 ہزار سے زائد یوکرینی جنگجو موجود ہیں اور پلانٹ کا حفاظت کیساتھ محاصرہ کیا ہوا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ ماریوپول میں صورتحال پر سکون ہے، شہریوں کو واپسی کی اجازت ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دنیا کا سب سے طاقتور میزائل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے گزشتہ روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلیسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کیا گیا ہے۔ سرمت میزائل میں اعلیٰ قسم کی تکنیکی خصوصیات ہیں اور یہ تمام جدید اینٹی میزائل دفاع پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved