اسرائیل کا غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر ایک اور فضائی حملہ، عمارتوں کو نقصان

21  اپریل‬‮  2022

اسرائیل کا غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر ایک اور فضائی حملہ، عمارتوں کو نقصان  پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر ایک اور فضائی حملہ کردیا، اسرائیل نے وسطی غزہ میں آدھی رات کو حملہ کیا، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حماس نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں متعدد راکٹ فائر کئے۔ عرب دنیا سمیت دنیا بھر کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت جاری ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی ٰ پر حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، ماہ مقدس میں صیہونی درندوں کی بربریت عروج پر پہنچ گئی۔ اسرائیل کےغزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیل فورسز نے وسطی غزہ میں آدھی رات کو حملہ کیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حماس نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں متعدد راکٹ فائر کئے۔

میڈیا کے مطابق یہ حماس اور اسرائیل میں گزشتہ برس کی جنگ کے بعد کی سب سے شدید جھڑپیں ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائیلی شہر سدیروت پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ جس کے جواب میں اسرائیل نے علی الصبح وسطی غزہ پر حملہ کیا اور تقریباً ایک درجن راکٹ داغے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved