بلاول لندن کیوں گئے، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

21  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کے لندن جانے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹوچاہتے تھے کہ اتنی بڑی کامیابی ملی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ نوازشریف سے بھی بات کریں،قائد سے جو باتیں ہوتی ہیں وہی فائنل ہوتی ہیں ، شہبازشریف سے بھی مثبت باتیں ہوئیں۔ مزید کہا کہ  ہم میثاق جمہوریت  کی بھی تجدید اور جلد انتخابات چاہتے ہیں، اس سمیت دیگر اہم امور  پر ان سے کچھ مشاورت کرنی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا  کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انتقامی سیاست نہ کریں، ایسی سیاست کریں جس سے ملک کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نیب کو استعمال اورختم نہیں کریں گے ،قانون میں وہ تبدیلی لائیں گے جس کو آئین کی سپورٹ حاصل ہوگی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا لندن میں نوازشریف سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ایک با پھر پاکستان کو جمہوریت کی جانب لیکر جانا ہے، اس کیلئے نوازشریف سے ملاقات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانیاں  سب کے سامنے ہیں، میں  اس نیت کے ساتھ میاں صاحب کے پاس  آیا ہوں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے والد کو صدر بنانے کیلئے لندن گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved