وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ میں جو شرپسند ایسے مجرمانہ کاموں میں ملوث ہیں وہ افغانستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
I strongly condemn the bomb blast at a mosque in Mazar-i-Sharif, Afghanistan. Those who perpetrated this heinous act of violence in holy month of Ramazan are enemies of Afghanistan & Islam. I send my heartfelt condolences & symapthies to the government and people of Afghanistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2022
یاد رہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں بم دھماکےکے باعث اب تک 31 افراد شہید اور 87 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔