عمران خان کو ہٹانے کے پس پردہ امریکی سازش، نوازشریف کا اہم بیان

21  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر اہم بیان جاری کیا ہے۔

لندن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ امریکی سازش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آپ نے کون سے ایٹمی دھماکے کردئیے تھے جو آپ کیخلاف امریکہ کوسازش کرنے کی ضرورت پڑتی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ  آپ نے تو ویسے ہی پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ تو کہتے تھے کہ آئی ایم ایف جاؤں گا تو خودکشی کرلوں گا،  لیکن ہم نے تو آئی ایم ایف جانے کے بعد آپ کو خودکشی کرتے نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو کیساتھ ملاقات پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میرے پاس چل کر آئے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو سے کل پھر ملاقات ہوگی، ہم نے ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے پس پردہ امریکی سازش تھی، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی تھی کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو اس کے نتائج پاکستان کو بھگتنا پڑیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved