اکنامک افیئرز کی رپورٹ جاری،سابق حکومت نے 9ماہ میں کتنا قرض لیا؟

22  اپریل‬‮  2022

اکنامک افیئرز نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، وفاقی حکومت نےمالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔

دستاویز کے مطابق مارچ میں 58 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا، نو ماہ میں غیر ملکی اداروں سے 3 ارب 94 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔اکنامک افیئرز کی ماہانہ اکنامک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک 2 ارب ڈالرز کے بانڈز جاری کئے گئے، غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved