بلوچستان میں آواران کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں میجر شاہد بشیر شہید اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا جبکہ دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں آواران کے قریب دہشت گروں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا جس پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور ایک سپاہی زخمی ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اورسیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امان و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔