چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کا شہباز شریف کو ووٹ دینے پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا موقف سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری سالک نے میری مرضی سے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا۔ چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہےجس میں چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔
یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔