وزیر اعظم کاق لیگ سے رابطہ باہمی امور پر تبادلہ خیال

22  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف  نے ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا سیاسی امور سمیت بایمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کو بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔رابطے پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بڑے  بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں  نے کہا کہ (ق) لیگ کےدونوں وزراء ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے جب  کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں۔

واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے دوسرے مرحلے میں مزید 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں بی این پی کے آغا حسن بلوچ نے وفاقی وزیر اور ہاشم نوتیزئی نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادےچوہدری سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved