وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): اوزیراعظم نے شہادت کو گلے لگانے والے سرزمین کے بہادر سپوت میجر شاہد بشیر کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مادر وطن کے دفاع کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم نے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔
یاد رہے کہ آواران کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی زخمی جبکہ میجر شاہد بشیر شہید ہو گئے تھے۔