یورپی یونین کی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا اعادہ

22  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعے کے روز یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

اقوام متحدہ – (اے پی پی): یورپی کمیشن کی صدر نے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کمیشن کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ اقدار اور امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس انتظامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک باہمی فائدہ مند سکیم ہونے کے ناطے اس نے پاکستان اور یورپی یونین کی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے ارسلا وان ڈیر لیین کی یورپی یونین کمیشن کی خدمات کو سراہا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر کو دورہ کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو تیز کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے رابطے میں رہنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved