شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر طالبان کا ردعمل سامنے آ گیا

22  اپریل‬‮  2022

افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

ملا محمد حسن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہم شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف  کی بطور وزیراعظم تقرری ایک اچھا اور قابل قدر قدم ہے۔

 ملا محمد حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے، جو  دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی،  ترقی، خوشحالی کی بنیاد پر مبنی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے میں یقین دلاتا ہوں کہ دونوں برادر ممالک اور مسلم پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے اور جامع تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوط کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved