یو کرینی صدر کا مغربی ممالک سے ماہانہ سات ارب ڈالر امداد کا مطالبہ

22  اپریل‬‮  2022

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے مغربی ممالک سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ماہانہ سات ارب ڈالر کی مدد درکار ہے جس کے بغیر ملک چلانا نا ممکن ہو گا۔

روس کے خلاف جنگ کے دوران صدر زیلینکسی نے جمعرات کے روز آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کے دوران کہا کہ جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر مزید درکار ہوں گے۔

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کی فوج کے مطابق مشرق کے تمام محاذوں پر روس کی افواج کے حملوں میں تیزی آئی ہے جن میں زریچنی، روبیزہنی، پوپاسنایا، نووتوشکوسکوی اور مارینکا شامل ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دعوی کیا ہے کہ روس نے مشرق میں تقریباً 40 دیہاتوں پر قبضہ بھی کیا ہے لیکن ان کے مطابق یہ عارضی ثابت ہو گا۔

یوکرین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب تک اس بات کی امید ہے کہ کوئی پر امن حل تلاش کیا جا سکے گا باوجود اس بات کے کہ روس نے جنگ بندی کی ایک حالیہ تجویز کو رد کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved