کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں، وجہ کیا بنی؟

22  اپریل‬‮  2022

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئی ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسند ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے فوٹو شوٹ میں  ماتھے پر بندی نہ لگانے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے، اوران کے  اس عمل کو ہندو رسم ورواج ختم کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ ہندو انتہا پسند کرینہ کپور کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کر کے ان کے اور  ادارے کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عوام اداکارہ کا بائیکاٹ کریں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے  جیولری کے ایک مشہور  برانڈ کے اشتہار میں کام کیا، جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کیساتھ ماتھے پر بندی نہیں لگائی،  جس پر انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved