وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں رواں ماہ کے اختتام تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا، جس کے بعد اب رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یاد رہے مشیر خزانہ شوکت ترین نے گذشتہ روزکہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی تو اس تناسب سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اورپٹرول کی قیمتوں کا انحصار اب لیوی پر ہو گا۔
یہ بھی واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5،5 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔