وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں تین پاکستانی فوجی شہید

23  اپریل‬‮  2022

شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب  اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved