سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

سابق چیف جج گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار پر الزامات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

مریم نوا زکا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللہ پہ چھوڑ دے۔ اس میں ظالموں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انصار عباسی کی خبر سے نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا سچائی سے پردہ ہٹانے کا اپنا ہی طریقہ ہے۔ شہباز شریف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر عوامی عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ آف گلگت بلتستان جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میری موجودگی میں ہائیکورٹ کے جج کو فون کال پہ کہا تھا کہ نوزشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرنی۔ جس پر ردعمل میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے جو الزام لگایا وہ بالکل لغو اور بے بنیاد ہے۔ میں نے رانا شمیم کا ایک آرڈر کالعدم قرار دیا جس کا انہیں رنج تھا۔ رانا شمیم نے گلہ کیا کہ میں نے اس کی ایکسٹینشن رکوائی ہے جبکہ میرا  ایکسٹینشن رکوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ ان الزامات پر کیا کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved