محکمہ تعلیم کی جانب سے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تصیلات کے مطابق لاہور میں کنٹریکٹ پر تعینات ایجوکیٹرز کو اچھی خبر مل گئی ہے، پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کی تعداد 11 ہزار اور لاہور میں 390 ہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر ایجوکیٹرز کا 5سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ تھا۔
ایجوکیٹرز 28 اپریل تک درخواست جمع کرواسکیں گے، مقررہ وقت تک درخواست جمع نہ کروانے والے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مزکورہ ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے سمری پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے پاس التواء میں پڑی ہے۔