بطور وزیراعظم، شہباز شریف ایک عوامی ملازم ہیں اور انہیں اس عہدے پر بھی تنخواہ دی جائیگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ عوامی وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ مبلغ 8 لاکھ روپے نہیں لیا کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یہ پیسے کڈنی سینٹر کو عطیہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ غریب کا درد رکھنے والے لوگوں کا ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔
عوامی وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ مبلغ 8 لاکھ روپے نہیں لیا کریں گے۔ بلکہ یہ پیسہ وہ کڈنی سینٹر کو عطیہ کرتے رہیں گے۔ غریب کا درد رکھنے والے لوگوں کا ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) April 21, 2022