حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں علیم خان شرکت نہیں کریں گے، ترجمان

23  اپریل‬‮  2022

سابق وزیر علیم خان وزیراعلیٰ  پنجاب کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق عبدالعلیم خان ان دنوں فیملی کے ہمراہ بیرون ملک نجی دورے پر ہیں جس کے باعث وہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شریک  نہیں ہوسکیں گے۔

ترجمان  نے بتایاکہ علیم خان گروپ کے دیگر ارکان تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ علیم خان کی وطن واپسی چند روز میں متوقع ہے۔

واضح رہےکہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان سے عدالتی احکامات  کی روشنی میں چیئرمین سینیٹ حلف لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved