محکمہ قانون اورپارلیمانی امور نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو مراسلہ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے جی پنجاب احمد اویس کومحکمہ قانون اورپارلیمانی امور کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں لکھا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے۔مراسلے کے متن کے مطابق صوبائی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احمد اویس کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔
ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں حمزہ شہباز کیس کا تفصیلی سے ذکر ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے حوالے سے فیصلہ نئی حکومت کرے گی کہ وہ اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا حکومت نیا ایڈووکیٹ جنرل تعینات کرے گی۔