عدلیہ پر حملہ کرنا (ن) لیگ کی تاریخ ہے، یہ اپنے جال میں خود پھنسیں گے، وزیراعظم

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی عدالتوں پر حملے کرنے کی تاریخ ہے، یہ اپنے کیسز کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ اپنے بنائے ہوئے جال میں خود پھنسیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے بیان حلفی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اورسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانونی نکات پر  پارٹی رہنماؤں  کوبریفنگ دی۔

وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ میں بتایا کہ جی بی کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کے پس پردہ مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے جبکہ بیرسٹرعلی ظفرنے حکومتی رہنماؤں کو بریفنگ میں بتایا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ ریاستی اداروں پر حملے کرنے کی تاریخ رکھتی ہے، یہ سیاسی  مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، ن لیگ اس معاملے میں خود پھنسے گی، معاملہ عدالت میں ہے وہی اسے دیکھے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved