غیر ملکی سازش ثابت کریں، ایم کیو ایم کی پی ٹی آئی کوبڑی آفر

23  اپریل‬‮  2022

ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء خالد مقبول کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سازش ثابت کریں ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء  خالد مقبول  نے کہا کہ جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی یا نہیں ،اگر عالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم سڑکوں پر بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ہم 24 کے بجائے 7 ہیں مگر مہاجر قوم انہی 7 کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اسکے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہم اپنے لوگوں کے مطالبات لیکر حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved