اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آئندہ ہفتے روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے

23  اپریل‬‮  2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ منگل کو روس اور جمعرات کو یوکرین کا دورہ کریں گے۔

مغربی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل آئندہ منگل کو روس اور جمعرات کو یوکرین کا دورہ کریں گےاور روسی اور یوکرینی اور وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری جنرل منگل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اور وزیر خارجہ سرگئی لارؤف اور جمعرات کو یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمترو کولیبا سے ملاقات کریں گے ۔

اقوام متحدہ کی ترجمان ایری کنیکو نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو روکنے کیلئے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے عملے سے بھی ملاقات کریں گے اور یوکرینی عوام کی انسانی امداد کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved