حکومت اپنے مقصد میں کامیاب، ای سی ایل سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی

23  اپریل‬‮  2022

وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) پالیسی کے تحت متعد اہم نام فہرست سے خارج کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق شریف خاندان کے متعدد نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں جن میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں۔

اعلامیے میں بتایا  گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں

سرکاری ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved