بلاول ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھالیں گے، قمر زمان

23  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وزیرخارجہ بننا پہلے سے طے شدہ معاملہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ وطن واپسی پر وہ آئندہ ایک سے دو روز  میں وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پاکستان روانہ ہو چکے ہیں، وہ  آئندہ  ایک دو  روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی، وہ جلسے جلوس کریں لیکن  قانون ہاتھ میں نہ  لیں ، عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں ، سیکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ عمران خان  نے غلط بیانی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved