مفتی تقی عثمانی کا طالبان کو خط، لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے متعلق کیا کہا؟

23  اپریل‬‮  2022

جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے رہنماء شیخ ہیبت اللہ کو خط لکھ کر ان سے لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کی اجازت دینے اور لڑکیوں کے سکول کھولنے کی اپیل کی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے خط میں کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم ایک اہم مسئلہ ہے، جسے امارات اسلامیہ کے دشمن  ایک پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ  امارات اسلامیہ نے اب تک خلوص نیت سے جو دانشمندانہ اقدامات کئے ہم ان کی قدر کرتے ہیں، لیکن ہمارا خیال ہے کہ شرعی احکام کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مناسب انتظامات ضروری ہیں۔ اس تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلام یا امارات اسلامیہ خواتین کی تعلیم  کے خلاف ہیں، تاہم خواتین کیلئے ایسے تعلیمی انتظامات کی ضرورت ہے جو مردانہ تعلیم سے الگ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کا ہونابہت ضروری ہے تاکہ خواتین کے مسائل بشمول علاج، تعلیم اور فلاحی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے مرد اور عورت کے مخلوط معاشرے کی برائی کو ختم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو اسکول بھیجنے کا فیصلہ واپس لئے جانے کے بعد 25 مارچ کو امریکہ نے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دئیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved