قبر سے نکلی لاش، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اندھے قتل کی گتھی سلجھا دی

23  اپریل‬‮  2022

قبر سے نکلی لاش کی پوسٹ مارٹم   رپورٹ نے قتل  کا معمہ حل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُتر پردیش میں قبر سے نکال کر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس نے نوجوان کی موت کا معمہ حل کردیا۔پولیس نے نوجوان کے قتل کے الزام میں بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ میں قتل کے شواہد ملنے پر پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ہے اور اندھے قتل کی واردات کا معاملہ حل کردیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس باغپت نیرج کمار جاڈون نے قتل کا پردہ فاش کرنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار بھارتی روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق نیواڈا گاؤں کے شہزاد نامی رہائشی کی موت 3 تاریخ کو ہوئی، بیوی نے اسے قدرتی موت بتا کر سپرد خاک کرا دیا۔

واقعے کے 10 روز بعد پہنچنے والے لواحقین نے پولیس کو نوجوان کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کی جس کے بعد پولیس نے ایک ماہ بعد متوفی نوجوان کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرایا۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے جس پر پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved