دہائیوں سے جمی برف پگھلنے لگی، ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات بحال

23  اپریل‬‮  2022

ایران  اور سعودی  عرب کے مابین مذاکرات عراق میں بحال  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے براہ راست بات چیت ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے۔ عراق کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جمعرات اکیس اپریل سے تہران اور ریاض کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہوا۔

ایرانی نیوز ایجنسی نور نے ملک کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر اہلکاروں اور سعودی خفیہ سروس کے سربراہ کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شدید حریف تصور کیے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات 2016 سے شدید کشیدہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں ایران نے سعودی عرب کو تہران میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا  کہ سعودی عرب جب بھی سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کیلئے کھلے ہیں۔اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔

اس سے قبل سعودی عرب نے  ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved