قتل کے ملزم کے پی اسمبلی کے رکن سب جیل سے فرار

23  اپریل‬‮  2022

قتل کے الزام میں گرفتار رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان پشاور کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہو گئے، فیصل زمان پی کے 42 ہری پور سے آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ہری پور میں پی ٹی آئی ورکر اور اس کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں گرفتار ایم پی اے فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہو گئے۔ ایم پی اے ہاسٹل کو ایم پی اے فیصل زمان کے لئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

ایم پی اے فیصل زمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہے، فوٹیج میں ایم پی اے کو بھاگ کر گاڑی میں بئٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ سنٹڑل جیل پشاور کی جانب سے ایم پی اے فیصل زمان اور ان کی نگرانی پر مامور عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے، فیصل زمان کی نگرانی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کے 5اہلکاروں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved