فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی پر اتفاق کر لیا گیا

23  اپریل‬‮  2022

فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی پر اتفاق کر لیا گیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی اور پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے شق شامل کی جائے گی۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق حکومت نے معاشی تباہی کے ساتھ میڈیا پر قدغن لگا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت کو صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved