سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کے خاتمے اور اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات کےمتعلق بیان جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو ابھی ہم حکومت میں ہوتے ہیں۔
گزشتہ روزنجی چینل کے پروگرام میں اینکر نے فواد چوہدری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی سے پوچھا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات آپ کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنے؟
اس پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب اپنے بیان کی خود وضاحت کر سکتے ہیں، میں ان کی ترجمانی نہیں کر سکتا۔
پروگرام کی میزبان نے شاہ محمود قریشی سے پھر سوال کیا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ کیا اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات حکومت کے خاتمے کی وجہ بنے، اس پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس سوال پر خاموشی اختیار کروں گا۔