مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، وادی میں مکمل ہڑتال

24  اپریل‬‮  2022

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ہڑتال کی اپیل گزشتہ روز جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی تھی۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد مودی کو واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس نے یہ بھی کہا کہ مودی کے دورے پر وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔کشمیری میڈیا کہنا ہے کہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ اسلام آباد اور  آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved