حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب پھر لٹک گئی

24  اپریل‬‮  2022

چھٹی کے باعث آج بھی صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے حلف کیلئے کسی نمائندے کو نامزد نہیں کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی پیر کو نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف برداری کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد حلف برداری کی تقریب بھی کل ہی ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے حلف لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام دیا گیا تھا تاہم صدر مملکت کی جانب سے انہیں نمائندہ مقررنہ کئے جانے کے باعث تقریب حلف برداری ملتوی کرنا پڑی تھی۔
گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب نہ ہونے کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر توہین عدالت کی پٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔
یادرہے لاہورہائیکورٹ نے جمعہ کو صدر مملکت عارف علوی سے سفارش کی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے 24گھنٹے میں نمائندہ مقررکریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved